4 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے نجف اشرف میں آیات عظام بحر العلوم ، سید سعید حکیم اور بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے نجف اشرف میں آیات عظام بحر العلوم ، سید سعید حکیم اور بشیر نجفی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ عراقی مراجع عظام نے اس ملاقات میں اسلامی جمہویرہ ایران کو عالم اسلام کے اقتدار اور اعتماد کا مظہر قراردیا اور ایران کی روز افزوں  عزت ، عظمت اور سربلندی کے لئے دعا کی۔

اسلامی جمہویرہ ایران کے وزیر خارجہ غیر سرکاری دورے پر آجکل عراق میں ہیں جہاں وہ کربلائے معلی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر مبارک پر نئی ضریح کی تنصیب کی رسم میں شرکت کریں گے اس مراسم میں ایران کے کئي اعلی حکام اور مذہبی شخصیات بھی موجود ہیں حضرت امام حسین (ع) کی نئی ضریح ایران کے شہر قم میں بنائی گئی ہے اور اسے کچھ عرصہ پہلے عراق منتقل کیا گيا تھا۔

.....

/169